ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور: شرڈی گھاٹ پر ٹینکر الٹنے سے گیس کا اخراج۔ ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا

پتور: شرڈی گھاٹ پر ٹینکر الٹنے سے گیس کا اخراج۔ ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا

Wed, 10 Jan 2018 21:23:01    S.O. News Service

پتور 10؍جنوری (ایس او نیوز) شرڈی گھاٹ پر پیش آنے والے ایک حادثے میں گیس سے بھراہوا ٹینکر الٹ گیاجس کے بعد اس میں سے رسوئی گیس کا اخراج ہونے لگا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شرڈی گھاٹ پر کوڈیا کلّو نامی مقام پر پیش آیا ۔ ایل پی جی ٹینکر بنگلورو سے منگلو رو کی طرف آرہا تھا۔گیس کے اخراج کو دیکھتے ہوئے اس علاقے میں موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر عبوری طور پر پابندی لگادی گئی اوربنٹوال کے قریب سے ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا، تاکہ موٹر سوار چارمڈی کے کراس یا مانی مڈیکیری روٹ سے آگے کی طرف سفر جاری رکھ سکیں۔راحت رساں ٹیم اور افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں رکھنے اور گیس کے اخراج کو روکنے کے اقدامات شروع کردئے ہیں، مگر اس میں کافی وقت لگنے کا اندیشہ ہونے کی وجہ سے جمعرات کی 11جنوری کی صبح 7.30بجے تک کے لئے اس سڑک کوآمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔


Share: